پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی فضائی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فضا میں بھیجے گئے تمام ڈرونز تباہ کردیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی طرف بھیجے گئے، تاہم افواجِ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز مار گرائے اور دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، جبکہ دیگر 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں تباہ کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات افواجِ پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا تھا۔























































































