کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ہے، جس سے سرمایہ کاری، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ماربل سٹی میں زمین کی اوسط قیمت فی ایکڑ 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ادائیگی اقساط میں کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منصوبے کے تحت سندھ اور ملک کے دیگر علاقوں میں موجود ماربل اور گرینائٹ کے قدرتی ذخائر کو جدید صنعتی طریقوں سے پروسیس کیا جائے گا۔ اس عمل سے اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار ہوں گی، جنہیں عالمی منڈیوں میں برآمد کیا جا سکے گا۔


















































































