امریکی میڈیا نے انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور جان کو لاحق خطرات کے باعث امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سینئر عہدیدار نے کہا کہ دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی تھیں، جس کے بعد بیسنٹ اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ نے بیسنٹ کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تجارتی پابندیوں کے ذریعے ایران کی مالیاتی سرگرمیاں محدود کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ایرانی حکومت کی دھمکیاں انہیں اس کام سے نہیں روکیں گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

















































































