ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ تاہم مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں آج بھی سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود رہے گا جب کہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
شہر قائد میں بھی آج گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے تاہم موسم آج بھی گرم اور خوشک رہے گا۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ ہوا چار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی پڈعیدن 44 ڈگری سینٹی گریڈ، ٹنڈوجام، حیدر آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرم رہا۔