ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم جوکر کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم جوکر کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے مسخرے شخص کے گرد گھومتی ہے جو احساس محرومی کا شکار ہو کر خونی قاتل کا روپ دھار لیتا ہے۔
فلم میں جیکوین فیونکس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو جوکر بن کر لوگوں کو ہنسا ہنسا کر تھک جاتا اور پھر یہ مسخرا احساس محرومی اور نفسیاتی مرض کا شکار ہو کر اپنا انداز بدل لیتا ہے ۔ لوگوں کے خون کا پیاسا ہو کر ہر کسی سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔
ہالی وڈ کی اس ایکشن تھرلر سپنسس مووی میں رابرٹ ڈی نیرو بھی مظر آئیں گے جبکہ مسخرے کی داستان بیان کرتی یہ فلم چار اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔