اے ایس ایف حکام نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ کا رہائشی محمد سعید انور قومی ائیرلائن کی پرواز سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہا تھا کہ شک کی بنیاد پر چیک کیا گیا تو اس کے سامان سے دو سو گرام آئس برآمد ہوئی۔
اے ایس حکام نے کاغذی کارروائی کے بعد سعید انور کو اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔