سلمان خان نے نوٹ بک سے عاطف اسلم کو نکال دیا

سلمان خان نے اپنی فلم ’نوٹ بک‘ سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو باہر نکال دیا۔

پلوامہ حملے کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے،  گزشتہ روز مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگائی۔ اب نامور اداکار سلمان خان بھی پاکستانی اداکاروں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی:‌ ٹوٹل دھمال پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو باہر کردیا، سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز کو فوری طور پر عاطف اسلم کی جگہ کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانے ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے، فلم کے گانوں کی دوبارہ سے ریکارڈنگ کا کام ایک سے 2 دن میں شروع ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاک بھارت کشیدگی: مکھیش امبانی کی کمپنی کا پی ایس ایل کی کوریچ کرنے سے انکار

واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کرچکے ہیں جب کہ پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا۔