ہائیکورٹ نے بسنت منانے کے اعلان پر پنجاب حکومت سے شق وار جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کے اعلان کے خلاف دائر صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کرگیا تھا اس لیےپابندی لگائی گئی، تفریح اگر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے تو اس کی اجازت خلاف آئین ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے پنجاب حکومت کے اعلان پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا جب کہ پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شق وار جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز کئی سال سے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا اور فروری میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا۔