ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 600 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا۔مختلف علاقوں میں آٹھ سے چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25ہزارمیگاواٹ ہے، طلب کے مقابلے پیداوار 19 ہزار 400 میگاواٹ ہے،ملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے،شہری علاقوں میں 8 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
لائن لاسزوالےعلاقوں میں 12 سے 14 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے،پن بجلی سے 700 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،تھرمل پاور پلانٹس 540 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔
پاورڈویژن کےمطابق ونڈ پاور پلانٹس سے 900 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پاور پلانٹس سے 172،بگاس سے 123 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزارمیگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی ہے.