بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کے اپنے بچوں کو دیے کئی قیمتی تحائف نے میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے۔
اب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مکیش امبانی اپنی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کو شادی پر 77.3 ملین ڈالرز کا عالی شان دبئی ولا تحفے میں دینے والے ہیں۔
3 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے پام جمیرہ میں واقع یہ عالی شان ولا دبئی کی سب سے مہنگی جائیدادوں میں سے ایک ہے۔
اس ولا میں 70 میٹر کے نجی ساحل تک رسائی کے علاوہ 10 بیڈ رومز بھی موجود ہیں اور اس کا اندرونی حصّہ مبینہ طور پر سٹیٹمنٹ لائٹنگ فکسچر، خوبصورت آرٹ ورک اور اطالوی ماربل سے مزین ہے۔
واضح رہے کہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہونے والی ہے۔