شہرت یافتہ کھلاڑی اور شخصیات بڑھاپے کی دہلیز پر پہنچیں گے تو کس طرح کی ان کی لک ہوگی، یہی سوشل میڈیا پر ایک اپلی کیشن کے ذریعے دکھایا جارہا ہے جس میں ہر ایک کی دلچسپی ہے عروج پر ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ عرصے نت نئے چیلنجز اور ایپ کے چرچے زبان زدعام ہیں ۔ گذشتہ دنوں بوتل کیپ چیلنج کو شوبز ستاروں اور معروف کھلاڑیوں کو کرنے کی کوشش کی وہیں ان دنوں فیس ایپ نامی نیا فلٹر عام ہے۔جس میں کوئی اس میں ہر کوئی اپنی صلاحیت دکھا رہا ہے۔
فیس ایپ موبائل فون کی ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جس میں متعدد فلٹرز ہیں اور ایپ کا ‘اولڈ’ فلٹر بے حد وائرل ہوا ہے جو کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھا سکتا ہے۔ فیس ایپ’ کے اس اولڈ فلٹر کا استعمال بے شمار لوگوں نے کیا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، اس فلٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ تصاویر حقیقت سے بے حد قریب دکھائی دیتی ہیں۔
بہت سے لوگوں نے اپنے من پسند کرکٹرز اور اداکاروں کی تصاویر کو فیس ایپ کے ‘اولڈ فلٹر’ کا استعمال کرتے ہوئے اپ لوڈ کیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب شیئر کیا۔
فیس بک پر پاکستانی کرکٹرز کی بھی بڑھاپے کی تصویر وائرل ہیں۔
پاکستانی کرکترز کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور دیگر ملکوں کے مشہور کھلاڑیوں کی تصویریں بھی اس ایپ پر استعمال ہوچکی ہیں۔
پاکستانی اداکاروں نے بھی خود اس وائرل فیس ایپلیکیشن کا استعمال کر کے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ پاکستانی اداکار جنید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘فیس ایپ’ کے اولڈ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔
https://www.instagram.com/p/Bz_AmTPAjIu/?utm_source=ig_web_copy_link
بھارتی اداکار ارجن کپور نے بھی وائرل ‘فیس ایپ’ کا استعمال کیا اور اپنی تصویر شیئر کر کےکیپشن لکھا کہ اولڈ ایج ہٹ می لائک دس۔
https://www.instagram.com/p/Bz-ZYKyFzeJ/?utm_source=ig_web_copy_link