چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی مفاد پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت دنیا سے میل جول بڑھانے کیلئے کام کررہی ہے، حکومتی کوششوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔
اس موق پر بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام لوگوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں اس معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیئے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان پر ان کی غیر جمہوری سیاست اور معیشت کے لیے انتہائی مہلک پالیسیوں کے حوالے سے کئی تحفظات ہیں، اس کے علاوہ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ بیرون ملک ان کا طرز عمل خاص طور پر جلسہ پی ٹی آئی کے بجائے پاکستان کے وزیر اعظم کا ہونا چاہیے تھا۔