اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نو منتخب حکومت کے قیام کے بعد اپنا وفد پاکستان بھجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد نگران حکومت سے آخری قسط کے لیے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں، اس لیے وفد منتخب حکومت بننے کے بعد پاکستان آئے گا۔
شیڈول کے مطابق ائی ایم ایف کا وفد جاری پروگرام کے تیسرے ریویو کا جائزہ لینے کے لیے مارچ میں اسلام اباد آئے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی آخری قسط کے لیے صرف نئی منتخب حکومت سے ہی بات چیت ہو گی ، موجودہ قرض پروگرام کے تحت آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالر موصول ہونا ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئی منتخب حکومت کی بات چیت فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔