نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چلینجز کے باوجود جمہوری تسلسل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کےخطرات کے باوجود پرامن انتخابات کا انعقاد ہوا انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فروری کو پاکستان کو عوام نے ووٹ کاسٹ کیا، انتخابات کے کامیاب انعقاد میں سیکیورٹی اداروں نے اہم کردار اداکیا۔
انیہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب بھی دہشت گردی کا سامنا ہے، خطرات کے باوجود پرامن انتخابات کا انعقاد ہوا، اس دوران بین الاقوامی مبصرین موجود رہے۔
مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج سے متعلق سوال پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ہے، انارکی پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ 2018 میں الیکشن کے نتائج 66 گھنٹوں میں مرتب ہوئے تھے، ہمارے یہاں الیکشن کے نتائج 36 گھنٹوں میں مکمل ہوئے، فسادیوں کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا۔