پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی شادی سے قبل منعقدہ تقریب ’قوالی نائٹ‘ کی تصاویر نے فینز کی توجہ حاصل کری۔
یوں تو احمد علی اکبر اپنے کریئر میں متعدد ڈرامے کر چکے ہیں لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت بخشنے والا ڈراما ’پری زاد‘ ثابت ہوا جس میں نہ صرف انکی اداکاری بلکہ منفرد گیٹ اپ بھی سب کو تعریف کرنے پر مجبور کرگیا۔
ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’گزارش‘، ’یہ رہا دل‘، ’ میرا یار ملا دے‘، ’پھر وہی محبت‘، ’نازو‘، ’عہدِ وفا‘ اور ’تجدیدِ وفا شامل ہیں۔
کریئر کے عروج پر ہی نوجوان حسیناؤں کے دلوں پر راج کرنے والے سپر اسٹار احمد علی اکبر نے 2025 کو زندگی کا سب سے یادگار سال بناتے ہوئے نئے اور خوبصورت سفر کا آغاز کردیا ہے۔
احمد علی اکبر کے حوالے سے گزشتہ چند ہفتوں سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ انکی ہونے والی دلہنیا کا نام بھی منظرِ عام پر آگیا تھا لیکن یہ ساری معلومات صرف افواہ قرار دی جارہی تھیں کیونکہ خود احمد علی اکبر نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی تھی۔
خاموشی سے اپنی شادی کی تیاریاں کرنے والے احمد علی اکبر کی اب سوشل میڈیا پر چند ایسی تصاویر زیرِ گردش ہیں جو انکی فین گرلز کے دل ٹوڑ گئی ہیں۔
دراصل احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ’قوالی نائٹ‘ سے کیا گیا ہے جس کی تصاویر میں دلہنیا کا چہرہ چھپا نہیں بلکہ واضح ہے۔
احمد علی اکبر نے جسکا ہاتھ تھام کر اپنی فینز کا دل توڑا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لگائے گئے اندازوں کو سچ کرتے ہوئے ماہم بتول ہی ہیں۔
ماہم بتول ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر بھی ہیں جنکا انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی حسین تصاویر سے سجا ہوا ہے۔
وائرل تصاویر میں احمد علی اکبر نے سیاہ شلوار قمیص پر مرون واسکٹ پہن رکھی ہے جس کے اوپر انہوں نے قوالی نائٹ کی مناسبت سے شائرانہ لُک لیتے ہوئے سیاہ شال اوڑھ رکھی ہے۔
احمد علی اکبر کے برابر میں بیٹھی انکی دلہنیا کو سب سے منفرد بنتے ہوئے مرون ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز کرتی اس تقریب میں انکے جگری دوستوں عثمان خالد بٹ اور عزیر جسوال نے بھی شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 فروری ویلنٹائن ڈے پر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔
علاوہ ازیں شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگی جو انتہائی سادہ رکھی جائے گی اور اس تقریب میں صرف قریبی دوست احباب ہی شامل ہونگے۔