اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ کو فائرنگ کر کے
قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نجی ہاسٹل میں داخل ہو کر مسلح شخص نے اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم رات ساڑھے بارہ بجے ہاسٹل میں داخل ہوا،، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔
متن میں مزید لکھا گیا کہ ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی مار دی۔
ذرائع کے مطابق طالبہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب کمرے میں اس کی تین روم میٹس بھی موجود تھیں۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ افسوسناک واقعے کے بعد ہاسٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ طالبات کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔