مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے بارے ثبوت فراہمی میں ناکام بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کوشاں دکھائی دیتا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی اخبار کی جانب سے کیا گیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کوشاں ہے اور اسی لئے وہ اپنا کیس بنا رہا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی، تاہم اس دوران بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، پہلگام واقعے کے ذمےداروں کے چہرہ شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کےبارےمیں مختصرحوالے دیئے۔
تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا، دوسری جانب نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مزیدوقت درکار ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ان بریفنگز سے آگاہ 4 سفارتکاروں نے بتایا ہے کہ نئی دہلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کےخلاف فوجی کارروائی کےلیے کیس بنارہا ہے۔