کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج اور کل تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جو کہ 5 مئی تک فعال رہے گا۔
یہ سسٹم شمالی علاقوں میں بارش کا باعث بنے گا، جب کہ اس کے اثرات سندھ میں بھی متوقع ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2 سے 3 مئی کے دوران سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔