پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت ڈھاکہ میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت پر رضامند ہوگیا۔
پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا، بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریگا، بھارت وڈیو لنک کے ذریعے اے سی سی اجلاس میں شرکت کرے گا۔نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا میٹنگ میں ورچوئل شریک ہونگے۔
افغانستان نے بھی میٹنگ میں شرکت کیلئے اپنا نمائندہ ڈھاکہ بھیج دیا ہے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کا نمائندہ بھی شریک ہوگا۔ اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔قبل ازیں صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی کاسالانہ جنرل اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ میں دیگر معاملات کیساتھ ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کو بھی حتمی شکل دی جائیگی۔ آٹھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ یو اے ای میں ستمبر میں شیڈول ہے حالانکہ میزبانی کے حقوق بی سی سی آئی کے پاس ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ بی سی بی اے سی سی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔
بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ وہ صرف لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ امین الحق اور بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی کا حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ شام کو ایک گالا ڈنر مقرر کیا گیا ۔محسن نقوی نے قومی ٹیم اور کوچنگ سٹاف سے ملاقات کی ۔