خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ملاقات کے انتظامات میں رکاوٹوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے، جہاں اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی کے لیے تیاری کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ایک آئینی اور جمہوری حق ہے جسے روکا نہیں جا سکتا۔
ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے تاکہ ملاقات کے لیے راستہ ہموار ہو سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نمازِ جمعہ سے قبل چیف جسٹس مصروفیات کے باعث ملاقات نہیں کر سکے تاہم نماز کے بعد ملاقات متوقع ہے، جس میں اس معاملے پر پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے۔