Tuesday, October 13, 2026
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر‫‬ - PakAlerts.net
English پاک الرٹس
  • پاک الرٹس یوٹیوب چینل
    Shaheedon Ko Salam Youm e Difa 6th September 2018 Report by PakAlerts

    Kaun Hoga Pakistan Ka Naya Sadar? Report by PakAlerts

    Public Opinion About Prime Minister Imran Khan by PakAlerts

    Issues of Asia`s Biggest Cow Mandi by PakAlerts Eid Ul Adha 2018

    Sohrab Goth Mandi Visit by PakAlerts Eid Ul Azha 2018

    Duplicate of Imran Khan Interview by PakAlerts

    Bad Condition of Road Main Korangi Future Colony Industrial Area

    71st Independence Day 14th august 2018 Report by PakAlerts

    NA-240 PS-97 Korangi Election 2018 Visit by PakAlerts

  • ٹیکنالوجی
    بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے مبینہ نقصانات پر میٹا کو بڑے قانونی چیلنج کا سامنا، 29 امریکی ریاستوں کا 200 ارب ڈالر جرمانے کا مطالبہ

    سب میرین کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروس بلا تعطل جاری ہے۔ پی ٹی اے

    واٹس ایپ کا یوزرنیم فیچر متعارف، فون نمبر شیئر کیے بغیر چیٹ ممکن ہوگی

    کوئلے کو جلائے بغیر بجلی پیدا کرنے کا نیا طریقہ، چین کے سائنسدانوں کی اہم پیش رفت

    مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار پیش رفت 2028 تک عالمی معیشت کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، نئی تحقیق کا انتباہ

    گود میں لیپ ٹاپ رکھ کر استعمال کرنا صحت کے لیے کس حد تک نقصان دہ ہوسکتا ہے؟

    ایپل کا سستا ترین آئی فون 17 ای فروری 2026 میں متعارف ہونے کا امکان، قیمت بھی سامنے آگئی

    آئندہ 4 سے 5 سال میں وائٹ کالر نوکریاں شدید خطرے میں ہوں گی، بل گیٹس کی پیشگوئی

    میٹا نے واٹس ایپ میں 2026 کے ابتدائی نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

  • کاروبار
    آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان، 1.1 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور

    پاکستان میں مہنگائی رواں مالی سال 9.9 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ، آئی ایم ایف

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نظرثانی شدہ معاشی فریم ورک پر اتفاق رائے قریب

    آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ، پاکستان کو 1.21 ارب ڈالر کی فراہمی بورڈ کی منظوری سے مشروط

    فیول ریلیف نہ دینے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم

    تیل کی سپلائی علاقائی کشیدگی سے متاثر، قیمتوں کی تفصیلات نہیں چھپائیں: علی پرویز ملک

    آئی ایم ایف کا وسیع فیول سبسڈی ختم کرکے مدد صرف مستحقین تک محدود کرنے پر زور

    خرم شہزاد کا دعویٰ، نجی شعبے کو قرضوں کا حجم چار برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان کا سرکاری قرضہ 86 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا، دس برس میں 340 فیصد اضافہ

    آئی ایم ایف کا پاکستان میں اوسط مہنگائی 8.4 فیصد رہنے کا تخمینہ

    ہفتہ وار مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.53 فیصد ہوگئی

    توانائی بحران میں پیٹرول سبسڈی کیلئے ایپ تیار، کم آمدن افراد کو ریلیف دینے کی تیاری

    پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے ایک پیسے کمی

    ایف بی آر کیلئے مارچ کا ٹیکس ہدف مشکل، 150 سے 200 ارب روپے شارٹ فال کا خدشہ

    فکسڈ ٹیکس اسکیم کو کم پذیرائی، 10 لاکھ نان فائلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں 9 ارب 41 کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ، ایف بی آر کی تحقیقات شروع

  • صحت
    سندھ میں 8 ماہ کے دوران خسرہ، خناق اور تشنج سے 88 بچوں کی اموات، خسرہ کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ایرانی درآمد بھی ریلیف نہ دے سکی

    کراچی کے ولیکا اسپتال میں مزید 16 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص، محتسب سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

    دل کی ایک چوتھائی بیماریاں و اموات پراسیسڈ غذاؤں سے منسلک ہیں: تحقیق

    سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 79 ادویات اور سرنجز کو غیر معیاری قرار دے دیا

    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں بچوں کو قطرے پلانے کا عمل شروع

    کراچی میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

    روزانہ کافی پینا جگر کے کینسر اور دیگر موذی امراض کا خطرہ کم کر سکتا ہے، نئی تحقیق

    شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ

    کراچی میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے، متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہو گئی

  • موسم
    ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 52 ڈگری تک جا پہنچا، کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں پیر سے گرمی بڑھنے کا امکان، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

    پنجاب میں مون سون اختتام پذیر، راولپنڈی میں سب سے زیادہ 1505 ملی میٹر بارش ریکارڈ

    کراچی میں آج شدید گرمی اور حبس کا امکان، 30 ستمبر کو بارش متوقع

    کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

    کراچی میں دوپہر کے بعد گرج چمک کے بادل بننے کا امکان، مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے، نالہ لئی میں پانی 17 فٹ تک پہنچ گیا

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی

     انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کی شدید گرمی سے ممکنہ طور پر 2700 افراد جان کی بازی ہار گئے

     انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کی شدید گرمی سے ممکنہ طور پر 2700 افراد جان کی بازی ہار گئے

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان

    جولائی کے پہلے ہفتے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    35 سے 40 ڈگری جنوبی ایشیاء میں معمول، مگر یورپ میں جان لیوا کیوں؟

  • شوبز
    نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے، شاہ رخ خان کا اپنے استاد اور دوست کو خراج عقیدت

    140 ممالک کی اسکرینوں پر چھا جانے کے بعد ترک ڈراموں کی نظریں اب چین پر

    رام گوپال ورما اور ارمیلا ماتونڈکر کی خفیہ شادی کے دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی

    “اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے” نے باکس آفس پر شاندار آغاز کر دیا

    سنجے دت نے والدہ نرگس دت کے آخری ایام کی یادیں تازہ کر دیں

    کنگنا رناوت نے طلبہ مظاہرین کو “جنریشن گٹر” قرار دے دیا

    سلمان خان نے طلبہ سے احتجاج ختم کرکے گھروں کو واپس جانے کی اپیل کر دی

    سلمان خان نے طلبہ کے احتجاج کی حمایت کا اظہار، تعلیمی نظام میں بہتری پر زور

    اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری میں واپسی کا اعلان، نئی فلم کا گانا آج ریلیز ہوگا

  • کھیل
    ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار

    محمد رضوان کی پوزیشن خطرے میں! شاہین شاہ آفریدی نیا کپتان ہو سکتے ہیں

    محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم کرکٹر سے سوالات کرے گی

    بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا کر پاکستان ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

    ایشین گیمز کرکٹ: بھارت کی 124 رنز سے فتح، فائنل میں پاکستان سے مقابلہ

    ایشین گیمز 2026: صاحبزادہ فرحان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر، 15 رکنی دستے کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تبدیلیوں کی اطلاعات، سلمان آغا اور شاہین کے اخراج کا فیصلہ: ذرائع

    ایشین گیمز 2026: صاحبزادہ فرحان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر، 15 رکنی دستے کا اعلان

    صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کی تجویز

    ٹرافی نہ لینا اسپورٹس مین اسپرٹ کیخلاف نہیں، ٹورنامنٹ ختم ہوچکا اور ہم چیمپئن ہیں: بھارتی کوچ

    کرکٹ ایک بار پھر سیاست کی نذر، ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ویمنز ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا

    ایشیا کپ: پاکستان ویمنز نے ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • دنیا
    ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں شاید حد سے آگے بڑھ گئے، اب واضح نہیں کس سے بات ہو رہی ہے: ٹرمپ

    ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت پر امریکا کی نئی پابندیاں، 5 بھارتی شہری بھی شامل

    ٹرمپ ایک بار پھر نوبیل امن انعام سے محروم، جنوبی افریقا کی ناوی پلے کے نام اعزاز

    فلائی دبئی واقعہ: شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کے اماراتی فیصلے کا اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

    ایران کے قریب امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کی تیاری، تیسرا طیارہ بردار گروپ روانہ

    ایرانی وفد کی وزیراعظم سے آج ملاقات متوقع، امریکی منظوری پر مذاکرات کا امکان

    قطری کوششوں کے باوجود امریکا ایران مذاکرات میں بنیادی اختلافات برقرار: رپورٹ

    ایرانی دباؤ کے باعث امریکا نے جنگی تعیناتی تبدیل کی: پاسداران انقلاب

    آبنائے ہرمز میں امریکی لیزر دفاعی نظام کی تنصیب، ایکس باکس کنٹرولرز سے آپریٹ

    وائٹ ہاؤس عشائیے میں امریکی ٹیک رہنماؤں کی شی جن پنگ سے اہم ملاقاتیں

  • پاکستان
    کراچی کے کے فور منصوبے کی پائپ لائن بچھانے پر چینی کمپنی رضامند

    کراچی کے کے فور منصوبے کی پائپ لائن بچھانے پر چینی کمپنی رضامند

    آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان، 1.1 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور

    پاکستان میں مہنگائی رواں مالی سال 9.9 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ، آئی ایم ایف

    گلشن حدید کی نجی سوسائٹی میں گھر سے ایک خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملیں

    خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا باضابطہ آغاز

    سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے منصب پر واپسی تقریباً ناممکن، وفاقی ذریعہ

    سینیٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم سمیت متعدد اہم بل منظور کرلیے

    سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام ہوں گے، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا حتمی فیصلہ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوگا

    رحمان بابا ایکسپریس حادثہ: امدادی کارروائیاں مکمل، 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

    لائبہ اعجاز خودکشی کیس: ملزم نے دھوکا دینے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا، تحقیقات میں اہم انکشافات

    سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 اہم رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں: خیبرپختونخوا پولیس

    کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • تازہ ترین

  • صفحہ اول

صفحہ اول اہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پیغام: پڑوسی کی ریاستی پراکسیوں کو روایتی میدان جیسا جواب دیا جائے گا، ملک کا ہر انچ محفوظ رہے گا

12 months پہلے
میں اہم خبریں, پاکستان, تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پیغام: پڑوسی کی ریاستی پراکسیوں کو روایتی میدان جیسا جواب دیا جائے گا، ملک کا ہر انچ محفوظ رہے گا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری اور ہلالِ جرات کے حامل، نے کہا ہے کہ روایتی جنگ کے میدان میں ملنے والی فتح کی طرح ہم اپنے پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو بھی خاک میں ملا دیں گے اور اسلام کی مسخ شدہ تشریح کرنے والے چند گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا،دشمن کی متعدد بیسز بشمول ایس-400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا اور پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔

’قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے‘

عاصم منیر نے کہا کہ اللہ کے فضل اور قومی عزم کے ساتھ، ہم نے من حیث القوم متحد ہو کر فولادی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا،پاکستان نے ایک بار پھر ایک ایسے دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کی جو اپنی گمراہ کن بالادستی کے غرور میں مبتلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جلد بازی میں الزام تراشی کی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات سے گریز کیا، بھارت کا خود ساختہ شواہد پیش کرنا اس بات کی علامت ہے کہ بھارتی حکمران جماعت نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے دہشت گردی کو سیاسی رنگ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عددی طور پر بڑے دشمن کے خلاف اپنی واضح فتح کی بدولت نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی، نوجوانوں میں یہ اعتماد بھی مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی طاقت کا ایک بنیادی ستون ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، میں نہایت فخر کے ساتھ پاکستانی عوام کے حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں،میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہر سپاہی، سیلر، فضائیہ کے جوانوں، بہادر مرد، خواتین، بچے، اور بزرگ جنہوں نے ان کٹھن حالات میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

’دشمن اپنے مذموم مقاصد کےلیے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے پر تلے ہیں‘

سید عاصم منیر نے کہا کہ اُن غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یہ جنگ لڑی، قومی قیادت، بیوروکریسی، علما، سائنسدان، میڈیا اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں،قومی قیادت، بیوروکریسی، علما، سائنسدان، میڈیا اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے بے حد شکر گزار اور مقروض ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں، آپ شہداء کے وارث ہیں، اپنی زندگی کو ان کی یاد کے شایانِ شان بنائیں، آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ دنیا کی ایک عظیم اور باوقار فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جو کسی سے کم نہیں، یاد رکھیں، ہمارے دشمن اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہمارے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔

’دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کر دیں گے‘

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظریہ کریڈیبل ڈیٹرنس اور دائمی تیاری پر مبنی ہے، جس میں تمام صلاحیتوں کا احاطہ کیا گیا ہے، 2 دہائیوں تک سب کنوینشنل میدانِ جنگ میں آزمودہ یہ پیشہ ور فوج روایتی میدان میں بھی، دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر، اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں، اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں ہمارے ہتھیار دور تک پہنچ کر زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہوئے بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کر دیں گے، دشمن کو پہنچائے جانے والے فوجی و اقتصادی نقصانات بھارت کی توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہوں گے۔

سپہ سالار نے کہا کہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان ‘جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں’ ہے، پاکستان کے ساتھ بنیادی مسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی بیان بازی سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونگے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی سی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دیں گے، آنے والی کشیدگی کی ذمہ داری، جو کہ بالآخر پورے خطے اور اس سے باہر کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے، پوری طرح سے بھارت پر عائد ہو گی، دنیا، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے تشدد کے استعمال، جیسے محرکات کی واضح تبدیلی دیکھ رہی ہے۔

’چین کیساتھ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی دوستی پر فخر،امریکا کیساتھ بڑھتےتعلقات دوبارہ متحرک کرناخوش آئند پیشرفت ہے‘

سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان خطے میں کامیابی سے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے، عالمی طاقتوں بالخصوص مسلم ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان نے مستقل طور پر خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کا ثبوت دیا ہے، ہماری مسلح افواج دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بڑی تعداد میں شامل ہوتی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ پاکستان سعودی بھائی چارے کو تقویت دیتا ہے اور باضابطہ بناتا ہے، یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم ہے، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لیے یہ ایک منفرد عزاز ہے کہ وہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اپنی خدمات پیش کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے پرامن عمل میں بھی کردار ادا کیا ہے، دیگر تمام مسلم ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں چین کے ساتھ اپنی تاریخی اور اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دوستی پر فخر ہے، امریکہ کے ساتھ مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو دوبارہ متحرک کرنا ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند پیش رفت ہے۔

’متعدد عالمی تنازعات میں قیام امن کےلیےصدر ٹرمپ کی اسٹریٹجک لیڈرشپ واقعی قابل تعریف ہے‘

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے متعدد تنازعات کے شکار علاقوں میں امن قائم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی ذاتی کوششیں اور اسٹریٹجک لیڈرشپ واقعی قابل تعریف ہے، ہم امن، سلامتی اور ترقی کے مفاد کے لیے اہم عالمی اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ان تعلقات کو مزید پروان چڑھائیں گے، آپریشن معرکہ حق میں پاکستان کے خلاف اپنی جارحیت میں ناکامی کے بعد، بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو ترجیحی پالیسی کے طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔

’دشمن کا فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کا “ہائرڈ گنز” کے طور پر استعمال اس کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا ہے‘

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ہمارے دشمن کا فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کو “ہائرڈ گنز” کے طور پر استعمال کرنا اس کے بزدلانہ، منافقانہ اور گھناؤنے چہرہ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال بھی اتنا ہی پریشان کن ہے، ہم افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کی بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں اور سخت گیر تعصب پر پیش رفت کریں۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ طالبان ریجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے، جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں، یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر تی ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مسلح افواج پاکستان کے بہادر عوام بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین رکھیں کہ روایتی میدان میں جیت کی طرح ہمارے پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا،ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔

سپہ سالار نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی، جبر اور مظالم کا بھی خاتمہ ہونا چاہیے، کشمیری عوام کب تک ظلم و جبر کا شکار رہیں گے اور حق خود ارادیت سے محروم رہیں گے، پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے۔

’سفارتی میدان میں پاکستان کی مسلسل کوششوں نے غزہ میں امن کےحالیہ اقدام کو آگےبڑھانےمیں اہم کرداراداکیا‘

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع کے حل تک کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، دنیا نے بالآخر فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت، نسل کشی اور جبری بے گھر ہونے کا نوٹس لیا، اس جنگ کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی میدان میں پاکستان کی مسلسل کوششوں نے غزہ میں امن کے حالیہ اقدام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ اس سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام آئے گا، پاکستان توقع کرتا ہے کہ جنگ بندی جاری رہے گی جس کے بعد غزہ کی انسانی بنیادوں پر امداد اور تعمیر نو کا عمل جاری رہے گا، توقع ہے کہ فلسطین کے لوگ اپنے وطن میں امن سے رہ سکیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ تنازع کے منصفانہ حل کے لیے، پاکستان دو ریاستی حل کی ناگزیریت اور 1967 کی جنگ سے پہلے کی سرحدوں پر القدس الشریف کے دارالحکومت کی بنیاد پر فلسطین کی ایک آزاد، خود مختار اور قابل عمل ریاست کی ضرورت پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، سفارتی، اقتصادی اور عسکری کامیابیاں اور صلاحیتیں پاکستان کو انشاء اللہ ترقی کی بلند منزلوں تک لے جائیں گی، یاد رکھیں کہ ہمارا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا؛ دشمن آج بھی بے چین ہے لیکن ہماری عزم و ہمت بھی ویسے ہی مضبوط اور پختہ ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ہم وردی میں ملبوس لوگ ہمیشہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی اور اس عظیم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور تیار رہیں گے۔

فیلڈ مارشل نے قرآن مجید کی سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ؛ “بے شک اللہ تو ان کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے”

’ جعلی خبروں اور غلط معلومات پر مشتمل “انفارمیشن ڈس آرڈر” کے ذرائع کا شکار نہ بنیں‘

فیلڈ مارشل نے جنوری 1948 کے قائد کے تاریخی ارشادات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ؛”ہم سب پاکستانی اور ریاست کے شہری ہیں، ہمیں ریاست کے لیے خدمت، قربانی اور جان دینی چاہیے، تاکہ ہم اسے دنیا کی سب سے شاندار اور خودمختار ریاست بنا سکیں، قائداعظم کا فرمان فتح، بیان بازی سے نہیں بلکہ تربیت، کردار ، مشکلات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور اخلاقی قیادت کو اپنی شخصیت کی پہچان بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں، بدقسمتی سےPost Truth Eraمیں تصورات حقیقت سے زیادہ وزن رکھتے ہیں اور آدھے سچ حقائق سے زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں، جعلی خبروں اور غلط معلومات پر مشتمل “انفارمیشن ڈس آرڈر” کے ذرائع کا شکار نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پیغام کا وسیع تر مقصد ایک یقین دہانی ہے کہ؛ ” پاکستان کی صلاحیت اور بڑھتے ہوئے مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں چیلنجز کا حوصلے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا” یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کو اس کی صحیح منزل کی طرف لے جائیں، پاکستان کا پرچم انشاء اللہ بلند رہے گا کیونکہ اس کے محافظ یعنی پاکستانی قوم کبھی ناکام نہیں ہوتی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ آخر میں، میں ایک بار پھر آپ سب کو کمیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

ٹیگز: آرمی چیفبھارت تناؤپاسنگ آؤٹ پریڈپاک فوجدفاععاصم منیر
پچھلا دیکھیں

ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت میں اضافہ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

اگلا دیکھیں

کراچی کے ترقیاتی منصوبے اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو زرداری

متعلقہ پوسٹس

کراچی کے کے فور منصوبے کی پائپ لائن بچھانے پر چینی کمپنی رضامند

کراچی کے کے فور منصوبے کی پائپ لائن بچھانے پر چینی کمپنی رضامند

4 hours پہلے
آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان، 1.1 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور

پاکستان میں مہنگائی رواں مالی سال 9.9 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ، آئی ایم ایف

5 hours پہلے
گلشن حدید کی نجی سوسائٹی میں گھر سے ایک خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملیں

گلشن حدید کی نجی سوسائٹی میں گھر سے ایک خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملیں

5 hours پہلے
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں شاید حد سے آگے بڑھ گئے، اب واضح نہیں کس سے بات ہو رہی ہے: ٹرمپ

ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں شاید حد سے آگے بڑھ گئے، اب واضح نہیں کس سے بات ہو رہی ہے: ٹرمپ

8 hours پہلے
خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا باضابطہ آغاز

سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے منصب پر واپسی تقریباً ناممکن، وفاقی ذریعہ

8 hours پہلے
سینیٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم سمیت متعدد اہم بل منظور کرلیے

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام ہوں گے، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا حتمی فیصلہ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوگا

8 hours پہلے
مزید خبریں
پاک الرٹس: سنسنی نہیں، صرف خبر
قابل اعتماد ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عالمی امور، تازہ ترین خبریں, سیاست, ٹیکنالوجی، کھیل، معیشت، تفریح، صحت، تعلیم، اور بہت کچھ ایک جگہ پر۔

© 2025 PakAlerts.net | All rights of Media & Publications are Reserved by Pak Alerts

  • صفحہ اول
  • ضابطہ اخلاق
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹس English
  • صفحہ اول
  • ضابطہ اخلاق
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹس English
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
English پاک الرٹس
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • موسم
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم
  • پاک الرٹس یوٹیوب چینل

© 2025 PAKALERTS.NET | ALL RIGHTS OF MEDIA & PUBLICATIONS ARE RESERVED BY PAK ALERTS