اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود بروقت اور مؤثر حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں توانائی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا اور صورتحال کو کامیابی سے قابو میں رکھا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کے تحفظ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا مصدق ملک، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، اویس لغاری، عطا تارڑ، علی پرویز ملک، احسن اقبال اور مشیر نجکاری محمد علی نے شرکت کی، جہاں توانائی کی فراہمی اور سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے، جنہوں نے توانائی کے شعبے میں جاری اقدامات اور آئندہ حکمت عملی پر بریفنگ دی۔























































































