امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کے لیے نیا پورٹل لانچ کردیا ہے۔
امریکی قونصلیٹ کے ترجمان کے مطابق نئے آن لائن پورٹل کے ذریعے مشتبہ ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے غلط استعمال سے متعلق اطلاعات حکام تک پہنچائی جاسکیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پورٹل عوام کو مشتبہ ویزا فراڈ کے بارے میں اہم معلومات آسان، محفوظ اور قابلِ اعتماد طریقے سے متعلقہ حکام تک پہنچانے کی سہولت فراہم کرے گا۔






















































































