پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ بھی موصول ہوگئی ہے۔
ایل این جی بردار جہاز ’شاندونگ ریڈ ووڈ‘ قطر سے روانہ ہونے کے بعد بدھ کی صبح پی جی پی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔
یہ کھیپ پاکستان اور قطر کے درمیان طے پانے والے طویل مدتی ایل این جی معاہدے کے تحت حاصل کی گئی ہے، جبکہ اس کی قیمت برینٹ کی قیمت کے 13.37 فیصد کے مساوی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے کھیپ کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کے لیے ایران سے رابطہ کیا۔ ایل این جی کی آمد سے بجلی کے شعبے کو بھی ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے سپلائی کو بدستور اہم قرار دیا جارہا ہے۔






















































































