گزشتہ مہینے میں شیاؤمی کے بارے میں افواہ تھی کہ وہ بہت جلد تین ڈیوائسز ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر پر کام کرنے والا ہے.جس میں سے شنبہ کیا جارہا ہے دو ڈیوائس اینڈروئیڈ ون ہوں گی.
حال ہی میں شیاؤمی بھارت نے اپنے سرکاری ایم فورم پر ایک ٹیزر پوسٹ کی. ٹیزر ایک ٹرپل سینسر کیمرے کو ظاہر کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت میں لانچ کے لئے فون تیار کیا جائے گا جو کہ ٹرپل کیمرے پر مشتمل ہوگا.
جس کے بعد صارفین الجھن کا شکار ہیں کہ کیوں کہ سب یہ سمجھ رہے تھے کہ شیاؤمی بھارت میں ایم آئی 9 ایس ای لانچ (پہلے ہی چین میں لانچ کردیا گیا ہے) کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، تاہم اب اس خبر کے بعد شیاؤمی بھارت میں ایم آئی اے 3 اور ایم آئی اے 3 لائٹ کے لئے بھی جلد ہی تیاری کا آغاز کرے گا.
اب تینوں ڈیوائس میں سے شیاؤمی کون سا پہلے موبائل متعارف کرواتا ہے یہ دیکھنا ہوگا. ایم آئی اے 3 اور اے3 لائٹ دونوں اینڈروئیڈ ون فونز ہونگے.
بھارت میں شیاؤمی کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ایم آئی اے 3 میں چیپ سنیپ ڈراگون 700 سیریز کا ہوگا لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس میں سنیپ ڈراگون 710، 720 یا 730 میں سے کون سا ہوگا. ان کا مزید کہنا تھا کہ شیاؤمی ایم آئی اے 3 میں 48 میگا پیکسل کا مین کیمرا ہوگا جوکہ ایم آئی 9 ایس ای جیسا ہی ہوگا.