قابض بھارتی فوج نے وادی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کا شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے جعلی جھڑپ کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ ایک کو زخمی کیا، واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور واقعے پر شدید احتجاج کیا، جس پر قابض فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال کیا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ پلوامہ میں ہی ہونے والے دوسرے واقعے میں بھارتی فوج کے پیلٹ گن کے استعمال سے میڈیکل سائنسز کے طالبعلم ارشد ڈار شہید ہوگئے ہیں، ارشد ڈار کو قابض فوج نے گذشتہ روز پیلٹ گن سے نشانہ بنایا تھا۔احتجاج کے پیش نظر قابض افواج نے وادی بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے اور کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔