پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا آغاز معمولی مثبت رجحان سے ہوا ہے.
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں51عشاریہ 95 پوائنٹس اضافےکے بعد کرنٹ انڈیکس 35 ہزار 521 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے۔
گزشتہ ہفتےاسٹاک ایکسچینج میں صورتحال مستحکم رہی۔ بجٹ سےقبل مارکیٹ میں ایک روزمعمولی گراوٹ ہوئی اورانڈیکس 34 ہزارکی سطح پرپہنچا لیکن ریکوری ہوگئی اورہفتےکا اختتام 35572 پوائنٹس پرہوا.