وزیراعظم کی منظوری سے پاکستان تحریک انصاف کی 21 رکنی کور کمیٹی قائم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اکیس رکنی کور کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
کمیٹی کے ارکان میں محمود خان، مخدوم شاہ محمود قریشی، محمد عاطف خان، محمد میاں سومرو اور مراد سعید، نعیم الحق، پرویز خٹک، قاسم خان سوری، سیف اللہ خان نیازی شامل ہےجبکہ سردار عثمان بزدار اور سردار یار محمد رند بھی کور کمیٹی کا حصہ بن گئے۔
عبدالعلیم خان، ارشد داد، اسد عمر، بابر اعوان، فواد چودھری اور غلام سرور خان، شفقت محمود، شیریں مزاری، سید علی حیدر زیدی اور سید شبلی فراز سمیت شفقت محمود، شیریں مزاری، سید علی حیدر زیدی اور سید شبلی فراز بھی کور کمیٹی کی رکنیت کیلئے نامزد ہیں۔
مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کور کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کور کمیٹی اہم قومی، سیاسی و تنظیمی معاملات پر غور و خوض اور پالیسی سازی پر غور کرے گی۔