ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔