آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں بدستور گرم رہیگا۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی ، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: منگلہ 11، جہلم 10، سرگودھا 09 ،اسلام آباد (سیدپور 02، بوکرہ ، زیروپوائینٹ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 01)، کشمیر: راولاکوٹ 06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 43، تربت ،دادو 42 اور ڈی آئی خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔