وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے لائن آف کنٹرول پارکرنیوالا بھارتی بیانیےکے ہاتھوں میں کھیل رہا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرکےعوام کے غم و غصہ کو سمجھتا ہوں، وہ مقبوضہ وادی میں 2 ماہ سے اپنے کشمیری بھائیوں کوبھارت کےغیرانسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہےہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے آزاد کشمیر سے ایل او سی پارکرنیوالا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہوگا، چاہے اس کا مقصد کشمیریوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کی جدوجہد کی حمایت ہی کیوں نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سے بھارت کو مقبوضہ وادی میں مظالم بڑھانے اور ایل اوسی پار حملے کا بہانہ ملےگا، بھارت کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کواسلامی دہشتگردی قراردینے کی کوشش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ایل او سی پار کرنے والا شخص کشمیریوں اور پاکستان دونوں کا دشمن ہوگا۔