مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔
لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اس حوالے سے شہباز شریف کو خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔