حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت فرقہ واریت، علاقائی بنیاد پر کشمیریوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ سرینگر میں گھرمیں قید حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت مذہب، فرقہ واریت اور علاقائی بنیاد پر کشمیریوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔کشمیری عوام اپنے اتحاد کے ذریعے بھارت کے تمام عزائم کو ناکام بنادیں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر ماضی میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب بنایا، اب بھی بھارتی منصوبوں کو ناکام بنایا جائےگا۔ ایک بھی کشمیری زندہ رہنے تک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
علی گیلانی کاکہناتھاکہ کشمیری پاکستان کے ساتھ متحد ہیں۔ دونوں کا ایک مذہب اور ایک ثقافت اور ایک جغرافیہ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔