امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے محض6الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔
امریکی ریاست نیواڈا کے6ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252ووٹ سےآگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے۔
جارجیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جہاں 98فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور ٹرمپ کو معمولی مارجن سے برتری حاصل ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق ریاست مشیگن میں جو بائیڈن کامیاب ہو گئے ہیں۔ مشیگن سے جو ڈیموکریٹک امیدوارکو 16 الیکٹورل ووٹ ملیں ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات میں 50 ریاستوں میں سے بات چند ریاستوں پر آ گئی ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جارجیا میں 16 اور نارتھ کیرولینا میں 15 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
اسی طرح 20 ووٹوں والی ریاست پنسلوانیا اور 16 ووٹوں والی مشی گن میں ٹرمپ کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ 6 ووٹوں کی حامل ریاست نیواڈا میں جوبائیڈن آگے ہیں۔ ریاست جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 کے مقابلے میں ٹرمپ کے پاپولر ووٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ 2016 میں ڈیموکریٹ امیوار ہیلری کلنٹن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 کروڑ 29 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ 2020 کے انتخابات میں ٹرمپ اب تک 6 کروڑ 58 ہزار سے زائڈ ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔