پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار803ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید350کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار53ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار697کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.74فیصد رہی۔