پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 894ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 359 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار406ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں46 ہزار564کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی۔