تحریک انصاف فواد چودھری کینٹ کچہری میں راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔
کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات فواد چودھری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں۔
فواد چوہدری کی جانب سے فاضل جج سے استدعا کی گئی کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے، جس کے بعد عدالتی حکم پر فواد چوہدری کو ایف آئی آر ی کاپی دے دی گئی۔
تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چوہدری کی گرفتار کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی کچہری جاتے ہوئے سوال کیا گیا کہ آپ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ فواد چودھری نے جواب دیا کہ بغاوت کی وجہ سے، 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دو، اتنی پولیس لگا دی ہے شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے۔ میری گرفتاری کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی۔