لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو طلب کر لیا ہے۔
ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق احسن جمیل گجر کے اکاؤنٹ سے 22 کروڑ 39 لاکھ روپے غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے تھے، دونوں کو ایف بی آر کا ریکارڈ اور منی ٹرانسفر کی تمام دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔