وزیراعظم شہباز شریف آج شام کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کی پریس کانفرنس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔
پریس کانفرنس میں شہباز شریف کی جانب سے ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات کی جائے گی۔
ترکیہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور پاکستان کی جانب سے دی گئی امداد پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ عدالتوں میں جاری کیسز اور چیئرمین نیب کے مستعفیٰ ہونے پر بھی بات کی جائے گی۔
صدر کی جانب سے صوبائی الیکشن کی تاریخ دینے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف بات کریں گے، صحافیوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔