اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
آج سماعت کے آغاز میں عمران خان کے جونیئر وکیل سردار مصروف خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ عمران خان آج بھی نہیں پیش ہو رہے کیا؟ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ نوازکے رہنما محسن شاہنواز رانجھا اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہےتوشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی۔
عمران خان کے وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، 29 فروری کو عمران خان کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی اولین ترجیحات میں شامل تھی اور اعلیٰ عدالتوں کو پہلے ترجیحات دی جاتی ہیں۔