اسلام آباد :بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج ہے ، کوئٹہ اور چمن میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔کوژک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللہ ، پشین، زیارت میں وقفے وقفے سےبارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اورسندھ میں بھی بادل برسیں کی پیش گوئی کی ہے ، جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرموسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔