عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ہفتے کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہو گئی ، جبکہ دس گرام سونا 2572 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ جمعے کو بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔