عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 3380 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کی نئی سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 9 ہزار 245 روپے تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو) سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور یہ بدستور 4 ہزار 121 روپے پر قائم رہی۔