سینئر پولیس افسر پیر محمد شاہ کو ایک بار پھر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے، جس کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 30 جنوری کو پیر محمد شاہ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس این جی ڈی بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کا اضافی چارج سونپا گیا تھا تاکہ انتظامی امور متاثر نہ ہوں۔
نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر محمد شاہ آج سے دوبارہ بطور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ مظہر نواز شیخ اضافی چارج سے سبکدوش ہو کر بطور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اپنے اصل عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔