اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت عدالت میں ہوئی جہاں ان کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے متعلقہ مقدمات میں پیش کیے گئے شواہد اور قانونی نکات کا جائزہ لیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ اور پریس کلب کے باہر احتجاج سے متعلق مقدمات درج تھے، جن میں عدالت نے دونوں کی ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مذکورہ مقدمات میں رہا کیا جائے۔