سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے، جس کے تحت صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی فی یونٹ 1 روپے 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس کا اطلاق صارفین پر کیا جا سکتا ہے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے دوران مجموعی طور پر 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی، جس کی بنیاد پر قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔
نیپرا اس درخواست کی سماعت 31 مارچ کو کرے گی، اور اتھارٹی کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔