عالمی سفارت کاری میں پاکستان کی حالیہ پیش رفت کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ نریندر مودی کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی پالیسی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں مودی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور خطے میں اس کی اجارہ داری سے متعلق بیانیہ بھی کمزور پڑ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کو غیر سنجیدہ بنا دیا ہے اور ان کی پالیسیوں سے عالمی سطح پر بھارت کی پوزیشن متاثر ہوئی ہے۔
کانگریس کے ایک اور رہنما پون کھیڑا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک غیر حقیقی تصور پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے، جبکہ پاکستان ایک اہم عالمی موقع پر سفارتی سطح پر اپنی مؤثر موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے۔