فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے باوجود موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری نہ آنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ مسئلے کی وجوہات اور ممکنہ حل کا جائزہ لیا جا سکے۔
رپورٹ طلب کیے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ ٹیلی کام آپریٹرز نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے فور جی اور فائیو جی آلات کی درآمد کے مرحلے میں ہیں، اور یہ عمل تکمیل کے قریب ہے۔
بریفنگ میں مزید آگاہ کیا گیا کہ متعلقہ آلات کی دستیابی کے بعد ان کی تنصیب کا عمل شروع کیا جائے گا، جس کی تکمیل میں چند ماہ لگنے کا امکان ہے، جس کے بعد موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری متوقع ہے۔























































































