کویت سے 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آنے والا پاکستانی بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے، جس سے ملکی ایندھن کی فراہمی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
کے پی ٹی ذرائع کے مطابق ڈیزل سے بھرپور یہ جہاز تین روز قبل آبنائے ہرمز سے گزر کر اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے کراچی کی بندرگاہ تک پہنچا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے پاکستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے خصوصی اجازت دی گئی تھی، جس کے بعد جہاز بحفاظت اس اہم بحری راستے کو عبور کر سکا۔
آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد یہ بحری جہاز خلیج عمان میں داخل ہوا اور مسلسل سفر کے بعد تین روز کے اندر کراچی پورٹ پہنچ گیا، جہاں اس کی آمد کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔























































































