دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم اب اسکواڈ کو 16 کھلاڑیوں تک محدود رکھنے پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 رکنی اسکواڈ کی تشکیل کے لیے ایک بیٹر کو کم کیا جا سکتا ہے۔
سعود شکیل کے لیے دورہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے، تاہم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انہیں قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کی حتمی تشکیل پر مشاورت جاری ہے اور ٹیم کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔






















































































